اسلام آباد : پی ٹی آئی کے اکثریتی ارکان نے تحریک عدم اعتماد پر قومی اسمبلی اجلاس فوری بلانے کا مشورہ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے اپوزیشن کو سرپرائز دینے کی تیاری کرلی، تحریک عدم اعتماد پر اسپیکر ہاؤس اسلام آباد میں اہم ترین اجلاس ہوا۔
اجلاس میں عدم اعتماد پر قومی اسمبلی اجلاس بلانے کیلئے حکومت نے ابتدائی مشاورت مکمل کرلی گئی ، اکثریتی ارکان نے قومی اسمبلی اجلاس فوری بلانے کا مشورہ دیا۔
اجلاس میں فلورکراسنگ قانون،انحراف شقوں کےتحت اسپیکراختیارات پر بھی مشاورت کی گئی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کے دن ایوان میں حکومت کا صرف ایک رکن بلانے کا امکان ہے اور ووٹنگ والے دن حکومتی ارکان کو اجلاس میں نہ جانے کی ہدایات کی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق پارٹی چیئرمین صرف چیف وہپ کواجلاس میں شرکت کی اجازت دیں گے ، اس حوالے سے حکومت اسپیکرقومی اسمبلی کوفیصلےسےتحریری طورپرآگاہ کرے گی۔
اسپیکرسے پارٹی حکم عدولی کرنے والوں کیخلاف پیشگی درخواست کی جائے گی اور فلورکراسنگ کیخلاف پارٹی چیئرمین کی پیشگی سفارش اسپیکر کے پاس موجود ہوگی۔
دوسری جانب اپوزیشن کے مزید 2 ارکان اسمبلی نے حکومتی کیمپ میں شمولیت اختیار کرلی ہے، اس سلسلے میں اپوزیشن کے 2 ارکان نے اسلام آباد میں حکومتی وزرا سے ملاقات کی۔
جس میں دونوں ارکان نے تحریک عدم اعتماد پر حکومت کا ساتھ دینے پر اتفاق ہوا ، جس کے بعد اپوزیشن کے کل 9ارکان حکومت کی حمایت میں ووٹ دینے کیلئے تیار ہیں۔