اتوار, مئی 18, 2025
اشتہار

علیمہ خانم اور علی امین گنڈا پور میں تلخیاں ختم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان اور خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے درمیان اختلافات ختم کرادی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کا اسلام آباد میں اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں، وکیل اور گنڈا پور نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں علیمہ خان اور علی امین گنڈا پور کے درمیان موجود تلخیاں ختم کروا دی گئیں، علیمہ خان نے کہا ہم سیاست میں نہیں ہیں لیکن ہمارا بھائی جیل میں ہے اس کیلئے آواز اٹھائیں گے۔

ذرائع نے کہا کہ اجلاس میں پارٹی اختلافات ختم کرتے ہوئے بانی کی رہائی کے لیے مہم تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کے کیسز کی قانونی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں بانی کے مقدمہ کی سماعت پر تمام پارلیمنٹیرین کو عدالت پہنچنے کی ہدایت کی گئی جبکہ بدھ کے روز الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج و علامتی دھرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے الیکشن کمیشن تک مارچ کرے گی، الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج میں مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ اور نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا مطالبہ کیا جائے گا۔

پارٹی اجلاس میں تحریک انصاف کے ایم این ایز، ایم پی ایز اور ٹکٹ ہولڈرز کو مارچ میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے، مارچ میں شرکت نہ کرنے والے افراد کو شوکاز نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں