اشتہار

فرخ حبیب کو گرفتارکرنے پولیس ان کے سسرال پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پی ٹی آئی کا مینار پاکستان روکنے کے لئے پولیس کی کارکنان کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے متحرک رہنماؤں کو گرفتار کرنے کے لئے پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں، فرخ حبیب کی رہائشگاہ پر ناکام چھاپے کے بعد پولیس نے ان کے سسرال میں دھاوا بول دیا تاہم پی ٹی آئی رہنما وہاں بھی نہ مل سکے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فرخ حبیب کےنہ ملنےپرپولیس نےاہل خانہ کوہراساں کیا۔

- Advertisement -

دوسری جانب تحریک انصاف کے مینارپاکستان پرجلسے میں شرکت کے لئے کارکنان کی آمد جاری ہے، پولیس نے جلسہ گاہ کو جانے والے تمام راستےکنٹینرلگاکربند کردئیے ہیں۔

پی ٹی آئی کے مطابق مینارپاکستان آنےوالےراستے کو شیرانوالہ گیٹ کے قریب کنٹینرلگاکربند کیا گیا ہے جبکہ لوئرمال سےمینارپاکستان آنےوالاراستہ ضلع کچہری کےقریب سے بھی بند ہے اس کے علاوہ شاہدرہ سےمینارپاکستان آنے والا راستہ نیازی چوک سےکنٹینرلگاکربندکردیاگیا ہے۔

ادھر پنجاب پولیس کا پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، جڑانوالہ میں سابق وائس چیئرمین یوسی ذوالفقارعلی بھٹوگجر سمیت چھ کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پولیس نے چادراورچار دیواری کا تقدس پامال کیا تمام اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود کارکنان لاہور جلسے میں بھرپور شرکت کرینگے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں