اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

عوام کا مال لوٹنے والوں کے مقدر میں صرف جیل کی دال ہے: فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو ایگرو اکانومی کے موجودہ رجحانات کی خبر نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ کے بیان پر ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا مال لوٹنے والے پی ٹی آئی کے ایجنڈے سے تکلیف میں ہیں۔

[bs-quote quote=”خورشید شاہ کا یہ جملہ ’آؤ مل کر بیٹھتے ہیں‘ دراصل این آر او کی دعوت ہے۔ ” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”فواد چوہدری” author_job=”وفاقی وزیرِ اطلاعات”][/bs-quote]

- Advertisement -

وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ شاہ جی اور ان کے لیڈرز نے قومی خزانے کو سونے کی مرغی سمجھ کر حلال کیا، پیپلز پارٹی کب تک اپنی کرپشن بھٹو صاحب کے پیچھے چھپائے گی۔

وزیرِ اطلاعات نے مزید کہا کہ ملک کے عوام کا مال لوٹنے والوں کے مقدر میں اب مرغی ہے نہ انڈہ، ان کے مقدر میں صرف جیل کی دال ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ذوالفقار بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، لیکن شاہ جی اور ان کے لیڈروں نے کرپشن کی بنیاد رکھی۔

انھوں نے کہا کہ خورشید شاہ کا یہ جملہ ’آؤ مل کر بیٹھتے ہیں‘ دراصل این آر او کی دعوت ہے۔ خیال رہے کہ پی پی رہنما نے کہا تھا ’آؤ مل کر بیٹھتے ہیں پھر دیکھیں کیسے ملک آگے بڑھتا ہے، ہم نے ہر وقت یہ بات کی کہ ہم ساتھ مل کر چلنا چاہتے ہیں۔‘


یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم عمران نے مرغیوں اورغربت کی بات کا مذاق بنانے والوں کو آئینہ دکھادیا


وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ شاہ جی کے جملے ’آؤ مل کر بیٹھتے ہیں‘ پر شاہ صاحب سے پیار سے عرض کرتا ہوں کہ ’ہم معذرت خواہ ہیں۔‘

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان روایتی وزیرِ اعظم نہیں ہیں جو عوام کو اپنا غلام سمجھے، عوام نے عمران خان کو وزیرِ اعظم منتخب کر کے لٹیروں کے خلاف اعلانِ جنگ کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں