پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی کے وزیرسبطین خان نے گرفتاری کے بعد استعفٰی دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر جنگلات پنجاب سبطین خان نے گرفتاری کے بعد استعفٰی دے دیا، نیب نے سبطین خان کو غیرقانونی ٹھیکےدینےاورکروڑوں کی کرپشن کےالزامات میں گرفتار کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے وزیر جنگلات پنجاب سبطین خان نے گرفتاری کے بعد استعفٰی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کوبھجوادیا۔

گزشتہ روز نیب لاہور نےگزشتہ روز صوبائی وزیرجنگلات سبطین خان کوگرفتارکیاتھا، بطین خان پرغیرقانونی ٹھیکوں کاالزام ہے۔

مزید پڑھیں : نیب نے پنجاب کے وزیر جنگلات سبطین خان کو گرفتار کر لیا

خیال رہے سبطین خان وزیراعظم کے آبائی حلقے میانوالی پی پی 88 میانوالی چار سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے اور پھر وزیر جنگلات و جنگلی حیات بنے، سبطین خان دو ہزار سات میں صوبائی وزیر معدنیات رہ چکے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل نیب لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اورآف شورکمپنیوں کیس میں پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کو گرفتار کیا تھا۔

بعد ازاں علیم خان نے نیب کی گرفتاری پراپنے عہدے سے استعفٰی دے دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں