تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

تحریک انصاف کی ایم این اے کو پیسوں کی آفر (ویڈیو وائرل)

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی سیاست میں مزید گرما گرمی، پی ٹی آئی کی ایک اور رکن قومی اسمبلی کو پیسوں کی آفر ہوئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق تحریک انصاف کی ایم این اے کو پیپلزپارٹی کی جانب سے پیسوں کی آفر ہوئی ہے، رکن قومی اسمبلی نصرت واحد کا ویڈیو بیان سامنے آگیا ہے۔

ویڈیو میں نصرت واحد نے بتایا کہ مجھے پیپلزپارٹی پنجاب اور سندھ سے پیسوں کی آفر ہوئی، 16 کروڑ کی آفر کی گئی ہے اور آئندہ انتخابات کے بعد اسپیشل سیٹ کی آفر بھی دی گئی ہے۔

رکن قومی اسمبلی نصرت واحد کا کہنا تھا کہ حرام کا پیسہ نہیں لینا چاہتی، حرام کا پیسہ شکل نہیں نسل بگاڑتا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کے منحرف ارکان کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے 14ارکان اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے،شوکاز نوٹس پارٹی کے سیکریٹری جنرل اسد عمرکی جانب سے جاری کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی بحران ، پاکستان تحریک انصاف نے سیلف ڈیفنس فورس تیار کرلی

راجہ ریاض،نواب شیروسیر،نورعالم خان،رمیش کمار، وجیہہ اکرم، نزہت پٹھان، رانا محمد، سردار ریاض محمود ، خواجہ شیراز، ملک احمد، محمدعبدالغفار وٹو، سید باسط سلطان ، عامر طلال اور ڈاکٹر محمد افضل خان کو شوکاز نوٹس جاری ہوا۔

نوٹس کے متن میں کہا گیا کہ خبروں کے مطابق ارکان نے پارٹی پالیسی سےانحراف کیا، ارکان وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد لانے والی اپوزیشن کیساتھ مل چکے ہیں۔

شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل63 اے کے تحت ارکان پارٹی پالیسی پرعمل درآمد کے پابند ہے، ٹی وی چینل کو دئیے گئے انٹرویو سے ثابت ہوگیا آپ پارٹی چھوڑگئے ہیں ، آرٹیکل63 اے کی شق ون بی کے تحت آپ کونوٹس جاری کیا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔