تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نے دلبرداشتہ ہوکر استعفیٰ دے دیا

کراچی: تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی کریم بخش گبول نے دلبرداشتہ ہوکر اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 100 سے منتخب ہونے والے تحریک انصاف کے رکن نے اپنا استعفیٰ اپوزیشن لیڈر سندھ کو ارسال کردیا۔ کریم بخش گبول نے استعفیٰ ارسال کرنے کے بعد اپنا موبائل بھی بند کردیا۔

اپنے استعفے میں انہوں نے وجہ بیان کرتے ہوئے لکھا کہ ’حلقے کے عوام کی شکایات کا ازالہ نہیں ہورہا، رکن قومی اسمبلی مجھے اور حلقے کو ہمیشہ نظر انداز کرتا ہے‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’گورنر سندھ عمران اسماعیل سمیت دیگر رہنماؤں کے سامنے اس مسئلے کو اٹھایا مگر کہیں کوئی شنوائی نہیں ہوئی، ایسے میں اسمبلی کی رکنیت رکھنے کا میرا کوئی حق نہیں ہے‘۔

کریم بخش گبول نے اپنے حلقے کے رکن قومی اسمبلی سیف الرحمان سے بھی شدید ناراضی کا اظہار کیا۔

pti-mpa-karim-bux-gabol-resigns

واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات کے دوران کریم بخش گبول کو سندھ اسمبلی سے مبینہ طور پر اغوا کرنے کی کوشش بھی کی گئی تھی، انتخابات والے دن کریم بخش گبول کو تحریک انصاف کے اراکین حصار میں لے کر ایوان پہنچے تھے۔

ذرائع کے مطابق کریم بخش گبول سینیٹ انتخابات کے بعد سے منظر عام سے غائب تھے اور وہ تحریک انصاف کی قیادت کے رابطے میں بھی نہیں تھے۔

Comments

- Advertisement -