پشاور: تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی کرونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کی کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ 27 مارچ کو آئی تھی جس کے بعد انہوں نے متاثر ہونے کی خود بھی تصدیق کی تھی۔
مردان سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی نے کرونا کی رپورٹ پازیٹیو آنے کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا۔ اپنے ویڈیو پیغام میں عبدالسلام آفریدی کا کہنا تھا کہ میں کرونا وائرس سے خوف زدہ نہیں ہوں، جلد صحت یاب ہوکر دوبارہ عوام کے درمیان ہوں گا اور خدمت کے سلسلے کو جاری رکھوں گا۔
مزید پڑھیں: تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کرونا وائرس سے متاثر
عبدالسلام آفریدی کے حلقے میں یونین کونسل منگاہ بھی شامل ہے جو کرونا وائرس سے بہت زیادہ متاثر ہوئی تھی البتہ وہاں اب صورت حال قابو میں ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر رکن صوبائی اسمبلی کا ویڈیو بیان شیئر کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ کرونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے اور اُن کا ٹیسٹ بھی نیگیٹیو آیا ہے۔
عبدالسلام آفریدی کا کہنا تھا کہ ’کرونا سے صحت یابی پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، اپنے حلقے اور مردان کے لوگوں کی خدمت کے لیے جلد میدان میں آؤں گا اور ہم سب مل کر وبا کا مقابلہ کریں گے‘۔
مردان :رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی کورونا وائرس سے صحتیاب
عبدالسلام آفریدی کا ٹسٹ نیگٹیو اگیا۔
صحتیابی پر اللہ کا شکر ادا کر تا ہوں
بہت جلد اپنے حلقے اور مردان کے عوام کی خدمت کے لئے ان کے ساتھ ہوں گا۔
#PakistanFightsCorona#KPKUpdates pic.twitter.com/D3YHhR6htb
— PTI KP (Official) (@PTIKPOfficial) April 5, 2020
یاد رہے کہ رکن صوبائی اسمبلی منگا میں امداد سرگرمیوں کے دوران وائرس سے متاثر ہو ئے تھے۔