جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

تحریک انصاف کے ایم پی اے نے اپنی بیٹی کو سرکاری اسکول میں داخل کرادیا

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : تحریک انصاف کےایم پی اے ضیااللہ بنگش نے اپنی بیٹی کوسرکاری اسکول میں داخل کرادیا، ضیااللہ بنگش کا کہنا ہے کہ کے پی کے میں سرکاری ا سکو لوں کا معیارتعلیم نجی اسکولوں کے معیار تعلیم سے کم نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے ایم پی اے ضیااللہ بنگش نے اپنی بیٹی کو سرکاری اسکول میں داخل کرادیا۔

اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں ضیااللہ بنگش کا کہنا تھا کہ جب صوبائی حکومت تشکیل دی تو نظام تعلیم بہت خراب تھا، ان کی بیٹی کے داخلے بعد مزید پچاس بچوں نے سرکاری اسکول میں داخلہ لیا ہے۔

ضیااللہ بنگش نے کہا کہ جب تک سیاستدان اور ایوانوں میں بیٹھے لوگ اپنے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں تعلیم نہیں دلوائیں گے ، تب تک عوام کا بھروسا سرکاری تعلیمی اداروں پر قائم نہیں ہوسکے گا۔


مزید پڑھیں : خیبر پختونخواہ میں پرائیوٹ اسکول کے بجائے سرکاری اسکول والدین کی پہلی ترجیح بن گئے


پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی نے مزید کہا کہ خیبرپختوانخوا میں سرکاری اسکولوں کا معیار تعلیم اب کسی بھی نجی اسکولوں سے کم نہیں رہا ہے۔

حالیہ سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں تعلیم کا معیار نہ صرف بلند ہوا ہے بلکہ اس نے پرائیوٹ اسکولوں کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے،اور اب خیبر پختونخواہ کے بچے معیاری تعلیم سستے سرکاری اسکولوں میں حاصل کر سکیں گے

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں