تازہ ترین

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

سندھ میں کرپشن، تحریک انصاف کا صوبائی حکومت کے خلاف نیب جانے کا اعلان

کراچی: تحریک انصاف کے رہنما اور صوبائی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے سندھ حکومت کی کرپشن کے خلاف نیب میں درخواست دائر کرنے کا اعلان کردیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی کرپشن کے خلاف قومی احتساب بیورو میں شکایت درج کرائیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے اراکین میں سے کوئی بھی مسٹر ٹین پرسنٹ نہیں ہے، آصف زرداری اس ملک کی بیماری ہیں، میری دعاہے کہ آصف زرداری اور نوازشریف جلد انجام کو پہنچیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت ظالم ہے، برسوں سے اقتدار ملنے کے باوجود عوام اور سرکاری محکموں کی حالت تبدیل نہیں ہوئی بلکہ وہ مزید ابتری کی طرف جارہے ہیں۔

یاد رہے کہ سندھ حکومت پر اپوزیشن جماعت کی جانب سے کرپشن کے الزامات عائد کیے جاتے ہیں، حزبِ اختلاف کی جماعتوں کا مؤقف ہے کہ سندھ کے اسپتالوں ، تعلیمی اداروں اور عوام کی حالت تاحال بہتر نہیں ہوئی ہے۔

اس سے قبل اپوزیشن جماعتوں نے کرونا لاک ڈاؤن کے دوران سندھ حکومت کی جانب سے راشن کی تقسیم پر سوالات بھی اٹھائے تھے اور اسمبلی اجلاس میں حساب مانگا تھا۔

Comments

- Advertisement -