اسلام آباد: تحریک انصاف نے نوازشریف کے سوال ’کیوں نکالا مجھے‘ کا جواب دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے پمفلٹ چھپوا لیا جو جڑواں شہروں سمیت ملک بھر کے عوام میں تقسیم کیے جائیں گے۔
ترجمان تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کانوازشریف کو”کیوں نکالا مجھے” کے سوال کاجواب دینےکافیصلہ کرتے ہوئے پمفلٹ چھپوا لیے جس میں عدالتی فیصلے کے نکات درج کیے گئے ہیں۔
تحریک انصاف کے پمفلٹ میں لکھا گیا ہے کہ ’’پہلے سے علم تھا نوازشریف کو سپریم کورٹ کی جانب سے دیا جانے والا انگریزی زبان کا فیصلہ سمجھ نہیں آئے گا، عدالت نے شریف خاندان کو کافی وقت دیا مگر انہوں نے ججز کو کوئی ثبوت نہیں دیا‘‘۔
ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے راولپنڈی میں اقامے کی کاپیاں تقسیم کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، آج شام لیاقت باغ میں ہونے والے جلسے میں نوازشریف کو ’’کیوں نکالا مجھے‘‘ کا جواب دیں گے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔