پیر, جون 17, 2024
اشتہار

’ایٹمی دھماکا نہ کرنے کی صورت میں قوم نے نوازشریف کا دھماکا کرنے کا پیغام دیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ 28 مئی کامیاب ایٹمی تجربات، عزم و ایثار اور ملّی یکجہتی کی روشن نظیر ہے جوہری پروگرام کو مخصوص گروہ سیاسی دھندے کیلئے استعمال کرنےکی کوشش کرتا ہے۔

یوم تکبیر کے حوالے سے بیان میں ترجمان نے کہا کہ قوم نے دفاعی صلاحیت برقرار رکھنے کے اصول کے پیش نظر اپنا پیٹ کاٹ کر ایٹمی پروگرام چلانےکا فیصلہ کیا، خود سے کئی گنا بڑے دشمن کے مقابلے میں دفاع کی ضروریات پورا کرنا اہم تھا قوم نے یہ ذمہ بخوبی ادا کی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سائنسدانوں نے وطن عزیز کی سلامتی کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے شب وروز محنت کی، ذاتی مفاد کی آبیاری کو سیاست کا مرکز بنائے رکھنے والوں کو قوم نے حماقت سے باز رکھا، قوم کے شدید دباؤ پر بھارت کے آگے بھیگی بلی بننے سے گریز کرنے والے جرات مندی کی اداکاری کریں تو ہنسی آتی ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ گوہر ایوب اور ڈاکٹرعبدالقدیر قوم کو بتا چکے بھارتی دھمکی کے بعد نوازشریف کے پلیٹ لیٹس گر رہے تھے قوم نے ایٹمی دھماکا نہ کرنےکی صورت میں خود نوازشریف کا دھماکا کرنےکا پیغام دے  کر فرار کے راستے بند کئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں