پیر, جنوری 6, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مذاکراتی کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی، کمیٹی ملاقات میں مطالبات سے متعلق مشاورت کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مذاکراتی کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دیدی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ مذاکراتی کمیٹی آج اڈیالہ جیل نہ پہنچی تو پھر پیر یا منگل کو ملاقات کاامکان ہے، مذاکراتی کمیٹی مطالبات سے متعلق عمران خان سے مشاورت کرے گی۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ کہ اس دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورکی بھی ملاقات کا امکان ہے۔

گذشتہ روز وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور راناثنااللہ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘اعتراض ہے’ میں گفتگو میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہونی چاہیے، ہفتے یا پیر کو  کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات ہو جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات جاری ہیں ایسی بات نہیں کرنی چاہیے جس سےمنفی تاثرجائے، پی ٹی آئی کل مذاکرات میں تحریری مطالبات پیش کرتے تو اچھا ہوتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں