بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

تحریک انصاف کے نومنتخب رکن اسمبلی انتقال کرگئے

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 296 سے منتخب ہونے والے امیدوار سردار طارق خان دریشک انتقال کرگئے۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق 25 جولائی کو ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر پی پی 296 راجن پور کے حلقے سے الیکشن لڑنے والے نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی انتقال کرگئے۔

طارق خان دریشک یکم جولائی کو گھر میں موجود تھے کہ اچانک اُن کو برین ہیمرج ہوا جس کے بعد اہل خانہ پی ٹی آئی امیدوار کو ملتان کے نجی اسپتال لے کر پہنچے جہاں ڈاکٹروں نےانہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا۔

ڈاکٹرز نے نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی کی جان بچانے کی ہر ممکن کوشش کی مگر وہ جانبر نہ ہوسکے اور خالقِ حقیقی سے جا ملے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق اُن کو فالج کا شدید اٹیک ہوا جس نے دماغ کو بری طرح سے متاثر کیا۔

واضح رہے کہ طارق خان دریشک نے انتخابات میں 42 ہزار 119 ووٹ حاصل کیے تھے جس کے بعد وہ حلقہ پی پی 296 سے کامیاب قرار دیے گئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں