تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

تحریک انصاف کے شبِ دعا کے پروگرام کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 27 رمضان کی شب دعا کے پروگرام کی تیاریوں کو مکمل کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شبِ دعا کے پروگرام کو حتمی شکل دے کر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں، شبِ دعا کی مرکزی تقریب چیئرمین سیکرٹریٹ بنی گالہ میں ہوگی، جس میں  عمران خان اور مرکزی قائدین شرکت کریں گے۔ ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل بھی مرکزی تقریب میں شریک ہوں گے اور خصوصی دعا کروائیں گے۔

شبِ دعا کی مرکزی تقریب میڈیا وسماجی میڈیا پر براہ راست نشر کی جائے گی، جبکہ ملک بھر میں بڑی اسکرینز پر شبِ دعا کی تقریب دکھائی جائے گی، ملک بھر میں عوام بڑی اسکرینز کے ذریعے اجتماعی طور پر دعا میں شریک ہونگے۔

اسلام آباد کے شہریوں کیلئے اجتماعی دعا کا اہتمام فاطمہ جناح پارک میں کیا جائے گا، لاہور میں لبرٹی چوک کے مقام پر بڑی اسکرین نصب کی گئی ہے، جبکہ گوجرانوالہ میں 4 مقامات پربڑی اسکرین نصب کی گئی ہیں۔

قصور میں مصطفیٰ آباد لیلانی، شیخوپورہ میں عائشہ پارک، گجرات میں جی ٹی ایس چوک ، نارووال میں جیسربائی پاس، سیالکوٹ میں جناح ہاؤس، ساہیوال میں یادگار پارک، پاک پتن میں پرانا ٹاؤن ہال میں اسکرین نصب کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ کراچی، راولپنڈی، فیصل آباد، چنیوٹ، جھنگ، سرگودھا، خوشاب، جہلم، چکوال، بھکر، ننکانہ صاحب اوراٹک میں بھی اسکرینیں نصب ہونگی۔

عوام کی بڑی تعداد پورے پاکستان میں شبِ دعا میں شرکت کرے گی۔

Comments

- Advertisement -