پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

بانی پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے کِسے نامزد کیا ؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں اسپیکر کیلئےعامر ڈوگر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے جنیدخان کو نامزد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے امیدوار عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی 175سے180سیٹوں پر کٹ مارا گیاہے، 2مارچ کو پاکستان میں مختلف سیاسی جماعتوں کیساتھ ملکر احتجاج کرینگے۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ملک کی تاریخ میں اتنی بڑی دھاندلی نہیں ہوئی، عوام کے مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا، لوگوں نے ووٹ پی ٹی آئی کو دیا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے بتایا کہ کل رات کو لودھراں میں ہماری سیٹ پر دوبارہ گنتی کروا کر شب خون ماراگیا، دھاندلی کیخلاف آخری دم تک عدالتوں میں بھی جائیں گے ، اسمبلیوں میں بھی احتجاج کرینگے اور عوام کو بھی موبلائز کرینگے، فارم 45ہمارے پاس موجود ہیں ،آخری دم تک لڑیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں اسپیکر کیلئےعامر ڈوگر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے جنیدخان کردیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں