جمعرات, جون 20, 2024
اشتہار

’پی ٹی آئی شرائط نہ رکھے بیٹھے اور بات کرے مسئلہ حل ہوسکتا ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

سینیٹر افنان اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی شرائط نہ رکھے بیٹھے اور بات کرے مسئلہ حل ہو سکتا ہے، پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے کمیٹی بنا دے۔

اے آر وائی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے افنان اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی بھی بات چیت کے ذریعے مسئلہ حل کرے، پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے کمیٹی بنادے تو ہم بھی بنا دیں گے، پی ٹی آئی سے پہلے بھی بات ہوئی تھی آئندہ بھی ہوسکتی ہے۔

سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ بال پی ٹی آئی کے کورٹ میں ہے انھیں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے، پی ٹی آئی فارم 47 کی بات کرے گی تو 2018 کا الیکشن بھی دیکھنا چاہیے۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اتحادی ہے، بجٹ میں منالیں گے، پیپلزپارٹی کو پنجاب میں اسپیس دینے کا مسئلہ نہیں، پی پی ایک سیٹ پنجاب میں لے ایک سیٹ سندھ میں دے، ون وے ٹریفک نہیں ہوسکتا، لے دے کر معاملات حل ہوسکتے ہیں۔

پی پی رہنما نے کہا کہ جس قسم کے حالات تھے اس سے صورتحال آج بہتر ہے، وقت گزرنے کیساتھ ساتھ بہتری آتی جائے گی، تمام اسٹیک ہولڈرز کو سوچنا چاہیے، سیز فائر کرکے آگے بڑھنا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ایک ہزارارب روپے ریونیو خود جمع کرے گی، ریفارمز کی بات کررہے ہیں تو مثال بھی دیں.

سینیٹر افنان اللہ کا کہنا تھا کہ این ایف سی کے بعد صوبوں کا اختیار ہے کہ سرپلس بجٹ دے یا نہیں، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کو ابھی 3 ماہ ہوئے ہیں کچھ وقت دیں۔

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کی صوابدید ہے کہ ایکنک کی سربراہی کس کو دیں، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، ملک کو استحکام کی ضرورت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں