اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے اسحاق ڈار کو نگراں وزیراعظم نامزد کئے جانے پر مطالبہ کیا ہے کہ شفاف انتخابات کیلئے غیر جانبدار شخص کو نگراں وزیراعظم بنایا جائے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما احمد اویس نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘پروگرام سوال یہ ہے’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ن لیگ کا اسحاق ڈارکونگراں وزیراعظم نامزد کرنا اچھنبے کی بات نہیں، ن لیگ کی جانب سےایسےہی شخص کونگراں وزیراعظم نامزد کرنا تھا۔
احمد اویس کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈارنوازشریف کےسمدھی ہیں،نگراں وزیراعظم بنانااچھنبےکی بات نہیں، ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ایسا نگراں وزیراعظم لاتے جس پرکوئی اعتراض نہ کرسکے۔
رہنما پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ شفاف انتخابات کیلئے غیر جانبدار شخص کو نگراں وزیراعظم بنایا جائے۔
خیال رہے مسلم لیگ ن اسحاق ڈار کو اہم منصب سونپنے کیلئے سرگرم ہے اور پیپلزپارٹی کو راضی کرنے کے لیے کوششیں تیز کردیں۔۔
پیپلزپارٹی نے اسحاق ڈار کے نام پر اتفاق کی تردید کی جبکہ جے یو آئی ف نے بھی مخالفت کردی ہے۔