اتوار, جون 30, 2024
اشتہار

عمر ایوب کا بطور سیکریٹری جنرل استعفیٰ مسترد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے عمر ایوب کا بطور سیکریٹری جنرل استعفیٰ مسترد کرتے ہوئے استعفی منظور نہ کرنے کی قرار داد پیش کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں بیرسٹر گوہر ،اسد قیصر ،علی محمد خان سمیت پی ٹی آئی قیادت نے شریک کی۔

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے عمر ایوب کا بطور سیکریٹری جنرل استعفیٰ مسترد کر دیا اور اجلاس میں استعفی منظور نہ کرنے کی قرار داد پیش کر دی گئی، قرارداد میں کہا گیا کہ انھوں نے مشکل ترین حالات میں پارٹی معاملات کو چلایا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں : عمر ایوب نے استعفیٰ دے دیا

پارلیمانی پارٹی نے بانی پی ٹی آئی کواستعفیٰ منظور نہ کرنے کیلئے پیغام بھیجنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ان کو بطور سیکرٹری جنرل کام جاری رکھنے کی ہدایت کی جائے گی۔

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں آپسی اختلافات ختم کرنے پر زور دیا گیا۔

گذشتہ روز قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔

اپوزیشن لیڈر نے بانی پی ٹی آئی کے نام خط میں مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے خط ٹوئٹ کیا تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بطور سیکرٹری جنرل استعفیٰ قبول کرنے پر بانی پی ٹی آئی کا شکرگزار ہوں، میں نے استعفیٰ 22 جون کو بانی اور چیئرمین بیرسٹر گوہر علی کو بھیجا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں