تازہ ترین

براہ راست: پی ٹی آئی کا مینارِ پاکستان پر جلسہ

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے تحت مینار پاکستان پر...

صدر کا خط، نواز شریف نے وزیر اعظم کو اہم ہدایت کر دی

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت...

یہ لوگ مینار پاکستان جلسے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں، عمران خان

لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا...

میرا دل کہہ رہا ہے یہ جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا، عمران خان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان...

ریلی نکالنے پر پی ٹی آئی رہنما 2 حصوں میں تقسیم

لاہور : پارٹی رہنما ریلی نکالنے پر 2حصوں میں تقسیم  ہوگئے،  بعض رہنما نے ریلی نکالنےاورکچھ رہنماؤں نے  عمران خان کوریلی نہ نکالنے کا مشورہ دیا۔

تفصیلات کے مطابق  چیئرمین تحریک انصاف عمران خان  نے زمان پارک میں پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی اور تحریک انصاف کی لیگل ٹیم کو بھی زمان پارک بلالیاگیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ریلی نکالنے پر پارٹی رہنما 2حصوں میں تقسیم  ہوگئے  ، بعض رہنما نے ریلی نکالنےاورکچھ رہنماؤں نے  عمران خان کوریلی نہ نکالنے کا مشورہ دیا۔

پارٹی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت تصادم چاہتی ہے جس سےعمران خان کی جان کو بھی خطرہ ہوسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کو وکلا نے ہائیکورٹ میں پٹیشن کی تیاری سے بھی آگاہ کردیاہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن مہم کو روکنا توہین عدالت ہوگا۔

ذرائع نے کہا کہ فواد چوہدری اور دیگر وکلا نے لاہورمیں دفعہ 144کے نفاذ کو چیلنج کرنے کا مشورہ دیا  تاہم عمران خان وکلا سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلے کا اعلان خود کریں گے۔

Comments