وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ خوارج مارے جاتے ہیں تو پی ٹی آئی کو تکلیف کیوں ہوتی ہے دہشت گردی پی ٹی آئی والے لے کر آئے ہیں۔
قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی 2018 میں ختم ہوگئی تھی مگر ریڈ کارپٹ پر پی ٹی آئی والے دہشت گردوں کو واپس لائے، امن کی آدھی ذمہ داری صوبوں کی ہے پی ٹی آئی والے کےپی میں سٹی لیب، فرانزک لیب نہ بنا سکے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ بنوں کینٹ پر حملہ ہوا پی ٹی آئی نے مذمت نہیں کی، نیشنل ایکشن پلان پر اجلاس رکھیں تو پی ٹی آئی والےنہیں آتے جن کےہاتھ میں بندوق ہےان سےکیابات کریں قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں پی ٹی آئی کیوں نہیں آئی۔
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے دورحکومت میں دہشت گردی کاخاتمہ کر دیا تھا سب کو پتہ ہے کہ دہشت گردوں کو کون واپس لایا، ملکی تحفظ کیلئے سیکیورٹی فورسز کے جوان قربانیاں دے رہے ہیں، خیبرپختونخوا کے کسی شہر میں سیف سٹی منصوبہ نہیں ہے این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبے کو 800 ارب روپے دیے گئے فنڈز کی فراہمی کےباوجود خیبرپختونخوا میں سی ٹی ڈی نہ بن سکا۔