منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

’بانی پی ٹی آئی تک اہلِخانہ، وکلا اور جماعت کے ذمہ داران کی رسائی بحال کی جائے‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے ہونے والے اہم ترین اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے مبینہ منتقلی اور صحت سے متعلق اجلاس ہوا۔

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت و سلامتی نہایت حساس معاملہ ہے اور قوم کے خدشات سنگین تر ہو رہے ہیں اس لیے بانی پی ٹی آئی تک اہلِخانہ، وکلا اور جماعت کے ذمہ داران کی رسائی بحال کی جائے۔

- Advertisement -

اعلامیے کے مطابق مکمل شفّافیت اختیار کر کے خدشات کو دور کیا جائے اور وفاقی وپنجاب حکومتیں، جیل انتظامیہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے آگاہ کریں۔

سیاسی کمیٹی کا مزید کہنا ہے کہ عدالت بانی پی ٹی آئی کے بنیادی حقوق  اور سیکیورٹی کو ہر لحاظ سے فول پروف بنائے، بانی کی سلامتی سے کھلواڑ کیا گیا تو وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب پورا ریاستی بندوبست ذمہ دار ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں