لاہور : پاکستان تحریک انصاف آج لاہور مین اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آج لاہورمیں پا ور شو کرے گی، قرطبہ چوک پر جلسے کی تیاریاں جاری ہیں، جلسے کے لئے اسی فٹ لمبا اوراٹھارہ فٹ اونچا اسٹیج تیار کرلیا گیا ہے جبکہ پانچ ہزار کرسیاں ، جنریٹر اور ساؤنڈ سسٹم بھی لگ گیا ہے۔
جلسے میں ڈی جے ولی لہو گرمائیں گے، کرینیں ، لائٹس کنٹینر سمیت جلسے کا سامان بھی جسلہ گاہ پہنچ گیا اور ہرسو پارٹی پرچموں کی بہار ہیں
جلسے کی سیکورٹی کے لئے پندرہ سو پولیس اہلکار ڈیوٹی پر معمور ہے جبکہ جیل روڈ ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔
لاہورکے قرطبہ چوک پر کپتان عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے۔
مزید پڑھیں : ضلعی انتظامیہ کا پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار
یاد رہے گذشتہ روز ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو جیل روڈ پر جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا، ضلعی حکومت کا موقف ہے کہ یہ اہم شاہراہ 12 گھنٹے کے لیے بند نہیں کی جاسکتی،تحریک انصاف متبادل جگہ کی نشاندہی کرے تعاون کریں گے۔
دوسری جانب تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ ضلعی حکومت سے جلسہ کرنے کی اجازت نہیں مانگی،انہیں صرف اطلاع دی ہے، لاہور میں کل کا جلسہ شیڈول کے مطابق ہوگا۔
اس ضمن میں پی ٹی آئی رہنما علیم خان نے بتایا کہ خان صاحب کل یہاں آئیں گے اور جلسے سے خطاب کریں گے، پولیس سیکیورٹی کے لیے یہاں کا جائزہ لے کر جاچکی ہے اور اس نے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔