منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

تحریک انصاف کی پی پی کو بلدیاتی وعام انتخابات میں ٹف ٹائم دینے کی تیاری

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف نے سندھ میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات اور آئندہ عام انتخابات میں پی پی پی کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس کی تیاری شروع کردی ہے۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ سندھ میں آئندہ ماہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات اور نئے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کو ٹف ٹائم دینے کی تیاری شروع کردی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں تحریک انصاف نے سندھ میں پی پی مخالف گرینڈ الائنس بنانے کیلیے سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا کہ اس پی پی مخالف ممکنہ اتحاد میں پی ٹی آئی کی پہلے سے اتحادی جماعت جی ڈی اے سمیت پیپلز پارٹی کی مخالف قوم پرست جماعتوں کو شامل کیا جائے گا جب کہ گرینڈ الائنس میں شمولیت کے لیے مذہبی جماعتوں سے بھی رابطہ کیا جائیگا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات دو مرحلوں میں کرانے کا اعلان کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے جاری شیڈول کے مطابق سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، میرپورخاص ڈویژن میں 26 جون کو انتخابات ہونگے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق دوسرے مرحلے میں کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹھہ ڈویژن میں 24 جولائی کو انتخابات کرائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: کراچی، حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کب ہونگے؟ شیڈول جاری

دوسری جانب پی ٹی آئی ملک بھر میں فوری عام انتخابات کرانے کے مطالبے کو لے کر ملک بھر کی سڑکوں پر سراپا احتجاج ہے اور موجودہ سیاسی صورتحال میں ہر سیاسی جماعت نے اعلانیہ وغیر اعلانیہ اگلے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں