جمعہ, اکتوبر 25, 2024
اشتہار

دہشتگردی مقدمات میں گرفتار پی ٹی آئی ملزمان کی قیدی وینز پر حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سنگجانی ٹول پلازہ پر نامعلوم افراد نے دہشتگردی کے مقدمات میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ملزمان کی قیدی وینز پر حملہ کر دیا۔

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے بتایا کہ سنگجانی ٹول پلازہ کے قریب 3 قیدی وینز پر حملہ کیا گیا تاہم پولیس نے قیدیوں کو فرار کروانے کی کوشش ناکام بنا دی، تمام قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سید علی ناصر رضوی نے بتایا کہ حملے کے بعد کچھ قیدی وین سے فرار ہوئے تھے، گاڑیوں پر حملہ کرنے والے ملزمان کی تعداد 18 سے 20 تھی، حملہ آوروں میں وزیر بہبود آبادی خیبر پختونخوا کا بیٹا بھی شامل ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ 3 قیدی وینز میں 82 ملزمان موجود تھے جنہیں پیشی کے بعد اٹک منتقل کیا جا رہا تھا،ا حملے میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کا ردعمل

سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے اپنے بیان میں الزام عائد کیا کہ قیدی وینز پر حملے کا واقعہ پولیس نے خود کروایا ہے، ہمارے ورکرز کی ضمانت ہوگئی تھی اور دوسرے مقدمے میں گرفتاری ڈالی جا رہی ہے۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پولیس کارکنان کو اٹک جیل منتقل کر رہی تھی، پولیس نے فیصل ٹاؤن کے قریب گاڑیاں موڑ کر خود کارروائی کی، 3 قیدی وینز کھڑی کر کے متعلقہ ایس ایچ او شبیر تنولی نے وین کا شیشہ توڑا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے کارکنان کو کہا گیا یہاں سے فرار ہو جاؤ، ہمارے کارکنان فرار ہونے کیلیے تیار نہیں ہیں، میڈیا چاہے تو موقع پر جا کر حالات دیکھ سکتا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما ارباب عاصم نے اپنے بیان میں بتایا کہ قیدی وینز میں ایم پی اے لیاقت خان سمیت 164 کارکنان موجود تھے، رہنماؤں اور کارکنان کی ضمانت ہو چکی تھی۔

ارباب عاصم کے مطابق پولیس ضمانت کے باوجود ہمارے کارکنوں کو رہا نہیں کرنا چاہتی تھی، کارکنوں کو اٹک منتقل کیا جا رہا تھا اور راستے میں پولیس نے خود حملہ کروا دیا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں