جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی کا کے الیکٹرک کیخلاف احتجاجی دھرنا چھٹے روز بھی جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس پر پی ٹی آئی کا احتجاجی دھرنا چھٹے روز بھی جاری ہے، لوڈشیڈنگ سے تنگ کارکنان رات گئے بچوں کے ہمراہ احتجاجی کیمپ پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر پی ٹی آئی کی جانب سے کے الیکٹرک کے خلاف کے الیکٹرک ہیڈ آفس کے باہر دھرنا دیا جارہا ہے، یہ دھرنا آج چھٹے روز میں داخل ہوگیا ہے۔

اس موقع پر تحریک انصاف کے کارکنان اپنے بچوں کے ہمراہ موجود ہیں، احتجاجی دھرنے میں سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی، پی ٹی آئی کے اراکین صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان، جمال صدیقی، ڈاکٹرسعید آفریدی، شاھنواز جدون، راجا اظھر، رابستان خان اور دیگر بھی موجود ہیں۔

- Advertisement -

احتجاجی دھرنے میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے کے الیکٹرک کے خلاف نعرے بازی بھی کی, کارکنان قوالیوں کی صورت میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرارہے ہیں۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمال صدیقی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے احتجاجی دھرنے کا نوٹس لے لیا ہے، وفاقی وزرا آج کراچی پہنچ رہے ہیں۔

اس حوالے سے آج گورنر ہاؤس میں ہونے والا اجلاس انتہائی اہمیت کا حامل ہے اگر اجلاس میں بھی اس مسئلہ کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا تو مسئلے کے حل تک احتجاج جاری رہے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں