ہفتہ, نومبر 30, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی مظاہرین کیخلاف گرینڈ آپریشن، 450 سے زائد کارکنان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت میں پی ٹی آئی مظاہرین کیخلاف گرینڈ آپریشن کے دوران 450 سے زائد کارکنان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) مظاہرین کیخلاف گرینڈ آپریشن کرکے بلیوایریا علاقہ کلیئر کرالیا گیا۔

مظاہرین کیخلاف خیبرچوک اورکلثوم پلازہ کے درمیان آپریشن کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے ساڑھے چارسوسے زائد مظاہرین کو گرفتار کرلیا اور بھاری مقدارمیں اسلحہ، ایمونیشن، وائرلیس کمیونیکیشن کے آلات، غلیلیں اوربال بیرنگ برآمد ہوئیں۔

- Advertisement -

آپریشن میں ڈیڑھ ہزار کے قریب پنجاب اور اسلام آبادپولیس اور رینجرزنے حصہ لیا، تمام ملزمان مختلف مقامات پرپولیس پر حملہ، توڑ پھوڑاور جلاؤگھیراؤمیں ملوث ہیں۔

پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ سری نگرہائی وے پر بھی پولیس آپریشن کے دوران واپس جانے والوں کی گرفتاریاں بھی عمل میں آئی ہیں۔

مزید پڑھیں : پی ٹی آئی کیخلاف آپریشن کب اور کیسے شروع ہوا؟ آنکھوں دیکھا حال

پولیس نے بتایا کہ پنجاب بھرمیں 800 کے قریب شرپسند عناصر کو گرفتار کیا جاچکا ہے تاہم امن وامان اورشہریوں کی جان و مال کےتحفظ پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

اٹک میں پولیس نے پی ٹی آئی کے درجنوں کارکنوں کو گرفتار کرلیا، کارکنان کو کٹی پہاڑی، حسن ابدال، فتح جنگ سے گرفتارکیا گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کارکنان اسلام آباد آپریشن سے بھاگ کر آئے تھے، گرفتار کارکنان کو مختلف تھانوں میں منتقل کردیا گیا، کارکنان کو تھانہ حسن ابدال، حضرو اور فتح جنگ کی حوالات میں رکھا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں