ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

احتجاج ریکارڈ کروادیا، آئندہ اڈیالہ جیل جائیں گے، علی امین گنڈا پور

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ احتجاج ریکارڈ کروادیا ہے آئندہ سیدھے اڈیالہ جیل جائیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور برہان انٹرچینج پر کارکنان سے خطاب کے بعد قافلے سمیت پشاور روانہ ہونے لگے تو کارکنان نے ان کی گاڑی کا گھیراؤ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان واپسی کی بجائے ان سے راولپنڈی جانے پر اصرار کررہے ہیں۔

- Advertisement -

علی امین نے کہا کہ ہم اداروں کے ساتھ ٹکراؤ نہیں چاہتے، ہم نے اپنا احتجاج ریکارڈ کروادیا ہے، دوبارہ آئیں گے اور سیدھے اڈیالہ جیل جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ہمیں آئینی حق نہیں دیتی، آنسو گیس شیلنگ اور فائرنگ کی گئی۔

علاوہ ازیں موٹروے ون ٹول پلازہ پر نجی ٹی وی کے رپورٹر حیدر شیرازی پر پنجاب پولیس نے تشدد کیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔

پولیس نے صحافیوں سے موبائل فون چھین لیے جبکہ کچھ کو تھانے منتقل کردیا، پولیس نے حیدر شیرازی، رضوان شاہ سمیت متعدد صحافیوں کو گرفتار کیا ہے۔

صحافی اسلام آباد ٹول پلازہ پر پی ٹی آئی احتجاج کی کوریج کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے لیاقت باغ کے مقام پر احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا۔ پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان مختلف علاقوں میں آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا اور مختلف مقامات پر پی ٹی آئی کے کارکنوں پر شیلنگ بھی کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں