تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پی ٹی آئی کا احتجاج، الیکشن کمیشن کی پارکنگ خالی کرالی گئی

الیکشن کمیشن کے خلاف پی ٹی آئی کے آج احتجاج کے اعلان کے بعد سیکیورٹی انتہائی سخت کردی اور الیکشن کمیشن کی پارکنگ خالی کرالی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے گزشتہ رات الیکشن کمیشن کیخلاف احتجاج کے اعلان کے بعد الیکشن کمیشن آفس کے اطراف سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے اور مختلف راستوں کو پولیس نے کنٹینر لگاکر بند کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر پولیس کے ساتھ رینجرز بھی تعینات ہے جب کہ واٹر کینن بھی طلب کررکھی ہیں اس کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن جانے والے راستے کو خاردار تاریں لگاکر بند کردیا گیا ہے، الیکشن کمیشن دفتر کی پارکنگ کو بھی خالی کرالیا گیا ہے۔

پارکنگ میں الیکشن کمیشن کے عملے کو بھی گاڑیاں پارک کرنے کی اجازت نہیں ہے اور اسٹاف کی گاڑیاں بھی باہر پارک کرائی گئی ہے جب کہ افسران کیلیے بھی انٹری کارڈ رکھے گئے ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے سے وزارت داخلہ نے چاروں چیف سیکریٹریز، ہوم سیکریٹریز کو خط لکھا ہے جسمیں چاروں صوبوں کے الیکشن کمیشن آفسز کو سخت سیکیورٹی فراہم کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -