ہفتہ, نومبر 23, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی احتجاج میں دہشتگردی کا خطرہ: کے پی حکومت نے بھی تھریٹ الرٹ جاری کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کے بعد محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج میں دہشتگردی کے پیش نظر تھریٹ الرٹ جاری کر دیا۔

محکمہ داخلہ کے پی نے جاری تھریٹ الرٹ میں کہا کہ خوارج نے پی ٹی آئی احتجاج میں خودکش دھماکے کا منصوبہ بنایا ہے، متعلقہ ادارے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے حفاظتی اقدامات کریں۔

نیکٹا کی جانب سے پی ٹی آئی کے احتجاج پر حملے کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کیا گیا تھا۔ نیکٹا نے صوبائی حکومتوں کو سکیورٹی کے سخت ترین اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فتنہ الخوارج پی ٹی آئی کے 24 نومبر احتجاج میں دہشت گردی کر سکتی ہے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا بڑے شہروں میں انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ

تھریٹ الرٹ میں کہا گیا کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی اطلاعات ہیں، دہشتگرد بڑے شہروں میں دہشتگردی کی کارروائیاں کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے 24 نومبر کے احتجاج کی کال واپس نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کے رات گئے ہونے والے اہم اجلاس کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ 24 نومبر کی احتجاج کی کال واپس نہیں لیں گے۔

اعلامیے کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے مطابق پُرامن احتجاجی تحریک کا آغاز 24 نومبر کو ہوگا، پاکستان بھر کے ہر شہر سے قافلے اسلام آباد کی طرف اپنے سفر کا آغاز کریں گے۔

اس میں مزید بتایا گیا کہ تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک اہداف حاصل نہیں کر لیے جاتے، بے گناہ لیڈران، کارکنان اور بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے، 26ویں آئینی ترمیم کی تنسیخ اور 8 فروری کا حقیقی مینڈیٹ بحال کیا جائے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ سیاسی کمیٹی نے بگڑتی معاشی صورتحال اور بڑھتی دہشتگردی کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے معاملات کے فوری حل کے زمرے میں حکومتی بے حسی پر شدید تنقید کی گئی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں