ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی کا لیاقت باغ کے باہر آج احتجاج کااعلان، راستے سیل

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آج لیاقت باغ کے باہر احتجاج کا اعلان کیا ہے، جبکہ پنجاب حکومت نے راولپنڈی، جہلم، اٹک اور چکوال میں دفعہ 144 نافذ کرکے جلسے اور ریلیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سیکورٹی خدشات کے باعث میٹرو بس سروس کو عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے جبکہ لیاقت باغ آنے والے راستے سیل کرکے گیٹ پر تالا لگا دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مری روڈسے لیاقت باغ آنے والے راستوں پر کنٹینر رکھ دیے گئے ہیں، فیض آبادآئی جے پی روڈ، سی ڈی اے چوک، پشاور روڈ بند کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مریڑ چوک، چوہڑ چوک، پیر ودھائی موڑ بھی ٹریفک کے لئے بند ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپورکی قیادت میں قافلہ صبح 10 بجے روانہ ہوگا، علی امین گنڈاپور صوابی انٹرچینج پر کارکنوں سے خطاب کریں گے۔

ترجمان علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ہرصورت لیاقت باغ پہنچیں گے، خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع سے قافلے روانہ ہوں گے، قافلوں کی قیادت اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کرینگے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث ضلعی انتظامیہ نے لیاقت باغ کو چاروں اطراف سے مکمل سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور داخلی دروازوں کو سیل کرنے کے بعد سرکاری ملازمین تعینات کر دیے ہیں۔

پی ٹی آئی نے احتجاجی جلسوں کے لیے نئی حکمت عملی مرتب کرلی

انتظامیہ نے اس کے اطراف سرکاری دفاتر کے ملازمین کو کارڈز ہمراہ رکھنے کی ہدایت کر دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں