بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

تحریک انصاف آج چکوال میں پاور شو کرے گی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف آج چکوال میں پاور شو کرے گی اور عمران خان اسلامیہ گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے آج چکوال میں جلسہ عام کے لیے اسلامیہ گراؤنڈ میں 80 فٹ چوڑا اور 20 فٹ اونچا اسٹیج تیار کیا گیا ہے جب کہ جلسہ گاہ میں خواتین اور بچوں کے لئے علیحدہ اینکلیو بنایا گیا ہے۔

جلسے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور 1400 اہلکار تعینات ہوں گے، جلسہ گاہ کے داخلی راستے پر واک تھرو گیٹ بھی نصب کیے گئے ہیں۔

جلسے کے حوالے سے پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے عوام کیلیے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ آج شام 5 بجے اسلامیہ گراؤنڈ میں جلسہ کر رہا ہوں، میں آپ کے درمیان ہوں گا اور آپ سب نے اس میں شرکت کرنی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں