اشتہار

پی ٹی آئی اور ق لیگ نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ (ق) نے پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس 2 جنوری کو طلب کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی اور ق لیگ کا مشاورتی اجلاس ختم ہوگیا اجلاس میں ق لیگ کی نمائندگی مونس الٰہی نے کی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں تمام اراکین کی حاضری کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر اعلیٰ کے اعتماد کا ووٹ لینے پر حکمت عملی پر مشاورت کی گئی تمام اراکین کی ایک روز قبل لاہور میں موجودگی یقینی بنائی جائے۔

’پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد اعتماد کے ووٹ لئے جانے کا امکان ہے جبکہ اعتماد کے ووٹ کے لیے اجلاس میں حکمت عملی طے کی جائے گی۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں