اسلام آباد: تحریک انصاف کے جلسہ میں خواتین سے بدسلوکی کی ابتدائی رپورٹ وزیر اعظم کو ارسال کردی گئی ہے جس میں خاتون ایس پی پر ذمہ داری عائد کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کو ارسال کی گئی رپورٹ وفاقی ادارے کی جانب سے تیار کی گئی ہے جس کے مطابق خاتون ایس پی عمارہ اطہر کی خواتین انکلوژر کی جانب ڈیوٹی لگائی گئی تاہم وہ جلسہ ختم ہونے سے پہلے ہی وہاں سے چلی گئی تھیں۔
مزید پڑھیں: جلسہ میں خواتین سے بدتمیزی پر عمران خان کی معذرت
ایس پی کے چلے جانے کے بعد دیگر خواتین پولیس اہلکار بھی وہاں سے آہستہ آہستہ نکلنا شروع ہوگئیں۔ خواتین انکلوژر میں سیکیورٹی انتظامات ختم ہونے کے بعد خواتین سے بدسلوکی کا واقعہ پیش آیا۔ رپورٹ میں عمارہ اطہر کے خلاف سخت انکوائری کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔