اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ نوازشریف بے گناہ ہیں تو وہ اپنی بے گناہی ثابت کریں، چیئرمین نیب کو مستعفی ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق نے نواز شریف کی جانب سے چیئرمین نیب کے مستعفیٰ ہونے کے مطالبے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جان بوجھ کر قومی اداروں کو متنازع بنایا جارہا ہے،اس طریقے سے کسی ادارے پر تنقید درست اقدام نہیں۔
نعیم الحق کا کہنا تھا کہ نوازشریف بے گناہ ہیں تو وہ اپنی بے گناہی ثابت کریں، چیئرمین نیب کومستعفی ہونے کی کوئی ضرورت نہیں، مسلم لیگ ن اب کھل کر سامنے آرہی ہے۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ نواز شریف نے اپنی وزارت عظمیٰ کے ادوار میں منی لانڈرنگ کی، نواز شریف نے کمیشن کے پیسے باہر منتقل کئے، منی لانڈرنگ کو ثابت کرنے میں وقت لگتا ہے۔
اس سے قبل سابق وزیر اعظم نواز شریف نے 4.9 ڈالر بھارت بھیجنے کے الزام پر چیئرمین نیب کے ٹونس پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیب کی جانب سے کہ چیئرمین نیب نے میری کردار کشی سمیت قومی مفاد کو بھی نقصان پہنچایا۔ چیئرمین نیب 24 گھنٹے میں معافی مانگیں یا مستعفی ہو کر گھر چلے جائیں۔
مزید پڑھیں : چیئرمین نیب معافی مانگیں یا مستعفی ہوں: نواز شریف
نواز شریف کا کہنا تھا کہ الزام لگایا گیا کہ اس وقت کے وزیر اعظم نے رقم بھارت بھجوائی۔ 3 بار وزیر اعظم رہنے والے شخص پر بھارت کو فائدہ پہنچانے کا الزام لگایا گیا، ’مجھ پر 5 ارب ڈالر کی بھاری رقم منی لانڈرنگ سے باہر بھیجنے کا الزام لگایا گیا اور کہا گیا کہ پاکستان کو نقصان پہنچا کر بھارت کو فائدہ پہنچایا گیا‘۔
انھوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ نیب کی پریس ریلیز میرے خلاف ڈرامے کی دوسری قسط ہے۔ ’چیئرمین نیب نے کردار کشی سمیت قومی مفاد کو بھی نقصان پہنچایا۔ کیا نیب نے معاملے سے متعلق چھان بین کی، کیا نیب نے کالم نگاروں کو بلا کر معلومات حاصل کیں‘؟