اتوار, فروری 2, 2025
اشتہار

فیض حمید کو چارج شیٹ کیے جانے پر پی ٹی آئی کا ردعمل سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹرگوہر نے فیض حمید کے ٹرائل کو فوج کا اندرونی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا پی ٹی آئی کا اس سے دور دور کا تعلق نہیں۔

تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل(ر) فیض حمید کو باضابطہ چارج شیٹ کئے جانے پر پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کا ردعمل سامنے آگیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ فیض حمید کا کیس مکمل طور پر ادارے کا اندرونی معاملہ ہے، کورٹ مارشل ٹرائل کاپی ٹی آئی کیساتھ دور دورتک تعلق نہیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ فرد جرم کسی ٹرائل کی ابتدا ہوتی ہے، وقت بتائےگاکہ ملزم مجرم قرار پاتا ہے یا بری ہوتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ کورٹ مارشل ٹرائل ادارے کا اپنا معاملہ ہے سیاست میں نہیں لانا چاہیے، ان کیمرہ کارروائی ہوتی ہے،ملزم کےپاس دفاع کاحق ہوتاہے۔

یاد رہے گذشتہ روز لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو باضابطہ چارج شیٹ کیا گیا تھا، آئی ایس پی آر کا کہنا تھا فیض حمید پرآفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی،ریاست کےتحفظ اورمفادکونقصان پہنچانےاورسیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونےکےچارجز شامل ہیں۔

مزید پڑھیں : فیض حمید کو چارج شیٹ کردیا گیا

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اختیارات وسرکاری وسائل کے غلط استعمال اور افراد کو ناجائز نقصان پہنچانے پر بھی انہیں چارج کیا گیا جبکہ ملک میں انتشار اور بدامنی سے متعلق پرتشدد واقعات میں علیحدہ تفتیش کی جارہی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پرتشدد اور بدامنی کےمتعدد واقعات میں نومئی سےجڑے واقعات اور ان پرتشدد واقعات میں مذموم سیاسی عناصرکی ایما اورملی بھگت بھی شامل تفتیش ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں