جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی نے کراچی میں فسادات کا خدشہ ظاہر کردیا، رینجرز سے مدد مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان تحریک انصاف نے کراچی میں فسادات کا خطرہ ظاہر کرتے ہوئے رینجرز سے مدد کی درخواست کر دی.

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے 12 مئی کو جلسے کے موقع پر شہر میں فسادات کا خطرہ ظاہر کر دیا۔

یاد رہے کہ پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی نے 12 مئی کو ایک ہی مقام (حکیم سعید گراؤنڈ) پر جلسے کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے باعث دونوں جماعتوں کے قائدین اور کارکنوں میں تناؤ میں نظر آرہا ہے۔

- Advertisement -

پریس کانفرنس میں عارف علوی نے کہا کہ کراچی کے شہری پرامن ہیں اور رہیں گے، کراچی کا امن برقراررکھنے کے لئے رینجرز سے درخواست کریں گے، حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسہ نہیں کرسکے، توسڑک پر جلسہ ہوگا۔

عارف علوی نے کہا کہ انتظامیہ فیصلہ کرے، کون پہلےآیا تھا، کس نے پہلے درخواست کی، پیپلزپارٹی کےرہنما سعید غنی سے بھی فون پر رابطہ ہوا تھا، البتہ کسی کی غنڈہ گردی برداشت نہیں کی جائےگی۔ کسی کارکن کوکچھ ہوا، تو ذمہ دار وزیراعلیٰ سندھ ہوں گے، کراچی والوں کو فیملیزکے ساتھ جلسے کی دعوت دیتا ہوں۔

اس موقع پر علی زیدی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پرامن جماعت ہے، پی ٹی آئی میں نہ تو کوئی صولت مرزا ہے، نہ ہی کوئی عزیر بلوچ، ہم 12 مئی کوامن کی بات کرنےآرہےہیں۔

انھوں نے کہا کہ کسی سے محاذ آرائی نہیں چاہتے، مگر کوئی دھکے دے کر ہمیں باہرنہیں نکال سکتا، پیپلزپارٹی کے پی میں آتی ہے، تو ان کے ساتھ تعاون کیا جاتا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ انتظامیہ بتائے، جلسےکی درخواست لےکر پہلے کون آیا ہے، کراچی شہر میں بہت ظلم ہوچکا، پی ٹی آئی پرامن جماعت ہے، جلسہ کون کرے گا فیصلہ میرٹ پر ہونا چاہیے۔


پی ٹی آئی نے 11 مئی کو وزیرستان اور 12 مئی کو کراچی میں جلسے کا اعلان کردیا


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں