جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

صوابی جلسے میں امریکی جھنڈا لہرانے کا واقعہ ، پی ٹی آئی کا ردعمل آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : صوابی جلسے میں امریکی جھنڈا لہرانے کے واقعے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا ردعمل آگیا۔

تفصیلات کے مطابق مشیراطلاعات کے پی بیرسٹرسیف نے جلسے میں امریکی جھنڈا لہرانے کا الزام حکومت پرعائد کردیا۔

صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ صوابی جلسےمیں امریکی جھنڈا لہرانا جعلی حکومت کا سوچا سمجھا منصوبہ ہے، امریکی جھنڈا جعلی حکومت کے کارندوں نے سازش کے تحت لہرایا۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈوں کی ماہر ہے، ایسی حرکتوں سے جعلی حکومت بانی پی ٹی آئی کو عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتی۔

صوبائی مشیر نے بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے جلسےمیں امریکی جھنڈا لہرانے کے واقعے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کی ہدایت کردی۔

انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جلسے میں امریکی جھنڈا لہرانے کومسترد کرتےہیں، جھنڈا لہرانے والے کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں