اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

اعظم خان سے منسوب بیان پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان تحریک انصاف نے گمشدہ اعظم خان سےمنسوب غیر مصدقہ بیان تضاد کا مجموعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت جھوٹےبیانیوں کےکےبجائےاعظم خان کے حوالے سے عدالت اور قوم کو آگاہ کرے۔

تفصیلات کے مطابق سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان سے منسوب بیان پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل آگیا، ترجمان پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ایک ماہ سے گمشدہ اعظم خان سےمنسوب غیر مصدقہ بیان تضاد کا مجموعہ ہے، اعظم خان کی گمشدگی کامقدمہ درج ہےاور پولیس تلاش کرنےمیں ناکام ہے۔

پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مجسٹریٹ کےروبرو 164 کابیان ریکارڈ کراناجانا ماہرین قانون کی نگاہ میں ناقابل تصورہے ، چیئرمین پی ٹی آئی بتا چکے جبری گمشدگیوں اورغیرقانونی گرفتاریوں کےحقیقی محرکات کیا ہیں اور قومی سلامتی کمیٹی سائفر کےمندرجات کی تصدیق کرچکی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اسی سائفر کی بنیاد پر امریکاکو اسلام آباد اور واشنگٹن میں ڈیمارش کیا گیا، سلامتی کمیٹی اجلاس سے قبل کابینہ اجلاس نے سائفر کا جائزہ لیا ، اسےڈی کلاسیفائی کیا جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی ،صدرمملکت نے سائفر پر تحقیقات کیلئےچیف جسٹس سے سفارشات کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت جھوٹےبیانیوں کےکےبجائےاعظم خان کے حوالے سے عدالت اور قوم کو آگاہ کرے اور بتایا جائے اعظم خان کس مقدمے میں گرفتار ہوئے اور بیان ریکارڈ کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں