جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

تحریک انصاف کا آئی ایم ایف پروگرام پر ردِ عمل آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : تحریک انصاف نے آئی ایم ایف پروگرام پر رد عمل دیتے ہوئے کہا معاہدے تک پہنچنے کیلئے قوم ایک سال سے پی ڈی ایم کی نااہلی کا بوجھ برداشت کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان تحریک انصاف نے آئی ایم ایف پروگرام پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف اورکابینہ معاہدےپرایسےجشن منارہےجیسے3 ارب ڈالرخیرات کی صورت ملنےوالےہوں، پی ڈی ایم کے مطابق تمام معاشی مسائل کا حل صرف آئی ایم ایف پروگرام میں ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت میں یہی لوگ آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کوملک دشمنی قرار دیتے تھے، معاہدے تک پہنچنے کیلئے قوم ایک سال سے پی ڈی ایم کی نااہلی کا بوجھ برداشت کر رہی ہے ، آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ 12 جولائی کو اجلاس میں اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دے گا۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی نے کہا کہ روس سےسستا تیل آنے کے باوجود ڈیزل کی قیمت میں 7روپے50پیسےاضافہ کیاگیا، اسحاق ڈار خود بتا چکےپٹرولیم لیوی کی مد میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھائی جائیں گی۔

ترجمان کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کا طےہونا مثبت پیش رفت ہے لیکن اس کے آگے کیا کرنا ہے؟ حکومت کے پاس کوئی فنڈز نہیں، ترجیح صرف آئی ایم ایف اوردیگر ممالک سےرقم اکٹھی کرنا ہے، ترجمان

تحریک انصاف نے مزید کہا کہ معاشی اصلاحات کے حوالےسے پی ڈی ایم حکومت کے پاس کوئی روڈ میپ نہیں، ایسا لگتا ہے حکومت کاپلان بی محض بیرونی سرمایہ کاری کے ذریعے معیشت کو سدھارنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں