منگل, اکتوبر 22, 2024
اشتہار

بیرسٹر گوہر کا چیف جسٹس تقرر کے لیے پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں شرکت سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے چیف جسٹس کے تقرر کے لیے پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان اسپیکر چیمبر میں جاری مذاکرات ناکام ہوگئے جس کے بعد بیرسٹر گوہر نے کہا کہ چیف جسٹس تقرر کی پارلیمانی کمیٹی میں شامل نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کا فیصلہ حتمی ہے، آئینی ترمیم کو نہیں مانتے نہ ہی اس کمیٹی کو تسلیم کرتے ہیں۔

- Advertisement -

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جو لوگ غائب ہوئے ان کو شوکاز نوٹس جاری کررہے ہیں۔

دوسری جانب کامران مرتضیٰ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پارلیمانی کمیٹی میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔

اس سے قبل نئے چیف جسٹس کے تقرر کے لیے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا تھا جس میں سنی اتحاد کونسل کو منانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اسپیشل سیکریٹری قانون سازی مشتاق احمد نے پارلیمانی کمیٹی کی صدارت کی تھی، صاحبزادہ حامد رضا، بیرسٹر گوہر، علی ظفر نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا تھا۔

پارلیمانی کمیٹی نے سنی اتحاد کونسل کو منانے کے لیے چار رکنی وفد تشکیل دینے کا فیصلہ کیا تھا، وفد سنی اتحاد کونسل کمیٹی ارکان سے ملاقات کرے گا۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ اجلاس کی خوبصورتی ہوگی کہ سنی اتحاد کونسل کو بھی منا کر لایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں جمہوری لوگ ہیں، راجہ پرویز اشرف، احسن اقبال، رعنا انصار، کامران مرتضیٰ ان کو منائیں گے۔

اعظم نذیر کا کہنا تھا کہ کمیٹی کا دوبارہ اجلاس رات ساڑھے آٹھ بجے ہوگا، اسپیکر ایاز صادق سے بھی درخواست کریں گے کہ وہ بھی پی ٹی آئی سے بات کریں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں