اشتہار

تحریکِ انصاف کا حکومت کی کل جماعتی کانفرنس میں شرکت سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان تحریکِ انصاف نے حکومت کی کل جماعتی کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنر اور الیکشن کمیشن مانتے ہیں کہ انتخابات 90دن میں ہونے ہیں لیکن گورنرز الیکشن کےلئے تاریخ دینے کو وہ تیار نہیں ہیں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن خود لکھ کر دے چکا تیاری کلئے54دن چاہئیں، کارکنوں کو ہدایت ہے کہ وہ انتخابات کی تیاری کریں۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومت جان بوجھ کرابہام پیدا کررہی ہے،آج کی عدالتی کارروائی کےبعد انتخابات میں کوئی ابہام نہیں رہا۔

انھوں نے بتایا کہ چئیرمین تحریک انصاف ٹکٹوں کی تقسیم کا عمل شروع کرچکے ہیں، کارکن ایک دن بھی ضائع نہ کریں اور انتخابات کی تیاری کریں۔

پشاور دھماکے سے متعلق اسد عمر نے کہا کہ پشاور میں دہشت گردی کا واقعہ ملکی تاریخ کا بدترین واقعہ ہے، خیبر پختونخوا پولیس کےساتھ ہمدردی کرتے ہیں۔

رہنماؤں کی گرفتاری پر رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حکومت شیخ رشید اور عمران ریاض کو گرفتار کررہی ہے، وسائل کا رخ گرفتاریوں اور پکڑ دھکڑ کی طرف لگادیاگیاہے، غداری کےمقدمے درج کرکے آئین کو پاؤں تلے روندا جارہا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ملک کےبائیس کروڑ عوام کسی کو بھی اپنا حق چھیننے نہیں دیں گے، قانون کی حکمرانی کیخلاف کام کرنے والوں کےخلاف عوام سرنہیں جھکائیں گے ، ملک کو نئے انتخابات کی طرف جانے سے نہ روکا جائے۔

اسد عمر صحافی کے سوال پر واضح جواب دیا کہ عمران خان اے پی سی میں نہیں جا رہے، جھوٹے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں تو وہ کیسے ان کے ساتھ بیٹھ سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں