جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

تحریک انصاف کا راحیل شریف کے سربراہ فوجی اتحاد بننے کی مخالفت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے سابق آرمی چیف راحیل شریف کے فوجی اتحاد میں بہ طورسربراہ شمولیت کی مخالفت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق آرمی چیف راحیل شریف کو حکومت کی جانب سے سعودیہ عرب میں بننے والے اسلامی فوجی اتحاد کی سربراہی کے لیے این او سی جا ری کردی ہے لیکن تحریک انصاف نے اس کی مخالفت کر دی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے کہا کہ اسلامی فوج کی سربراہی کا فیصلہ پارلیمنٹ کی قراردادوں کے منافی ہے اس لیے حکومت کا راحیل شریف کواجازت نامہ دینا قرارداد کی نفی ہوگا۔

شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ یمن تنازع میں پارلیمنٹ کا مشترکہ فیصلہ تھا کہ پاکستان اس قسم کی کسی بھی سرگرمی میں غیرجانبداررہے گا تاہم اب اطلاعات ہیں کہ سابق آرمی چیف اسلامی ممالک کی فوجی اتحاد کے بہ طور سربراہ خدمات دینے جا رہے ہیں اور حکومت نے این او سی بھی جاری کردی ہے۔

ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ پاکستان مسلم ممالک کے کسی فوجی اتحاد میں شامل ہونے کا متحمل نہیں ہو سکتا ہے اور جس کی پارلیمنٹ نے اجازت نہیں دی تھی اورکابینہ ارکان بھی اسلامی فوجی اتحادکےمعاملےپرمتفق نہیں ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں