جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

چوہدری نثار کے ساتھ کسی قسم کی سیٹ ایڈجسمنٹ نہیں کی: فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کے ساتھ کسی قسم کی سیٹ ایڈجسمنٹ نہیں کی، اس قسم کی تمام خبروں کی تردید کرتا ہوں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری نثار سے متعلق سیٹ ایڈجسمنٹ کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کیا، فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے سیٹ ایڈجسمنٹ نہیں کی، اس حوالے سے اطلاعات غیر حقیقی اور بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار تحریک انصاف کا حصہ نہیں ہیں اس لیے ان سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوگی، پی ٹی آئی سینئر نائب صدر غلام سرورکو باضابطہ نامزد کرچکی۔

- Advertisement -

چوہدری نثار نے پی ٹی آئی سے سیٹ ایڈجسمنٹ کا فیصلہ کرلیا


ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف پورے ملک سے اپنے امیدوار کھڑے کرے گی اور بھاری اکثریت حاصل کرے گی، ملک کو کرپٹ حکمرانوں نے نجات دلانے کا وقت آگیا ہے۔

خیال رہے کہ ملکی سیاست میں چوہدری نثار سے متعلق یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ انہوں نے آئندہ انتخابات کے لیے نئی حکمت عملی بناتے ہوئے مختلف حلقوں پر پاکستان تحریک انصاف سے سیٹ ایڈ جیسمنٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 63 اور 59 کے علاوہ دو صوبائی نشتوں پر پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد پی ٹی آئی نے سرور خان کو چوہدری نثار کے خلاف بیان بازی کرنے سے روک دیا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں