تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پی ٹی آئی نے سندھ حکومت کا بجٹ ’اومنی نواز بجٹ‘ قرار دیکر مسترد کردیا

کراچی: تحریک انصاف نے سندھ حکومت کا بجٹ اومنی نواز بجٹ قرار دے کر مسترد کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کے بجٹ میں صرف اومنی کو فائدہ ہوسکتا ہے، بجٹ میں کراچی کو نظر انداز کیا گیا۔

جمال صدیقی نے کہا کہ میگا سٹی کراچی کے ٹرانسپورٹ، پانی کے لیے بجٹ میں کوئی منصوبہ شامل نہیں، زرعی اصلاحات کے لیے بجٹ نہ رکھنا کسان دشمن پالیسی کا تسلسل ہے۔

پی ٹی آئی رکن اسمبلی کے مطابق سندھ حکومت نے دیہی ترقی کے لیے پلان اور بجٹ مختص نہیں کیا، مزدور کا نعرہ لگانے والی جماعت نے مزدوروں کی روٹی بھی چھین لی۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت کا 12 کھرب 40 ارب کا بجٹ پیش

واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت نے آئندہ مالی سال 2020-21 کے لیے 12 کھرب 40 ارب کا بجٹ اسمبلی میں پیش کیا تھا، اس موقع پر اپوزیشن اراکین نے شورشرابہ اور نعرے بازی کی۔

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی سربراہی میں جاری اجلاس میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ میں 8ویں بار بجٹ پیش کر رہا ہوں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس اور ٹڈی دل کے باعث صوبہ مشکلات سے دوچار ہے، اور یہی وجہ ہے کہ عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے بجٹ بنایا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -