جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

تحریک انصاف کی وزیراعظم کے خلاف فلم کا ٹریلر جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم اور ان کے اہلِ خانہ کی کرپشن پر بنائی گئی فلم کا ٹریلر جا ری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی سوشل میڈیا کی جانب سے ایک ٹیلی فلم ‘شریفوں کی ذباں، جھوٹوں کی داستاں، کا ٹریلر جاری کیا گیا ہے ٹریلر میں وزیراعظم پاکستان نواز شریف اور اُن کے اہلِ خانہ کی جانب سے کی گئی مبینہ کرپشن اور عوام سے کیے گئے جھوٹے وعدوں کو فلم بند کیا گیا ہے۔

ٹریلر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم پاکستان نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو عوامی جلسوں سے خطاب کے دوران مختلف جھوٹے وعدے کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جب کہ شریف خاندان کی پُر تعیش طرزِ زندگی کی بھی عکاسی کی گئی ہے۔

م

ٹریلر میں بیک گراؤنڈ میں نغمے بھی سنائی دے رہی ہے جب کہ وزیراعظم پاکستان کے اہلِ خانہ کے پانامہ پیپرز پر متضاد بیانات بھی فلم کا حصہ ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں