پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

تحریک انصاف کا اسلام آباد میں جلسے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : تحریک انصاف نے 8 ستمبر کو ترنول میں جلسےکااعلان کردیا اور کہا انتشار سے بچنے کیلئے بانی پی ٹی آئی نے جلسہ منسوخ کرنے کی ہدایت کی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے آج اسلام آباد میں جلسہ ملتوی کرتے ہوئے آٹھ ستمبر کو جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اعظم سواتی نے کہا انتشار سے بچنے کیلئے بانی پی ٹی آئی نے جلسہ منسوخ کرنے کی ہدایت کی۔۔ اسے کمزوری نہ سمجھا جائے، ستائیس اگست کو لاہور میں بھی عظیم الشان جلسہ کریں گے۔

ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو آٹھ ستمبر کو جلسے کی اجازت دے دی اور این او سی پارٹی کے حوالے کر دیا گیا، اب 8 ستمبرکو جلسہ ہوگا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ حکومت نے آٹھ ستمبرکو جلسے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، اب آٹھ ستمبر کو اسلام آباد میں بھرپورجلسہ کریں گے۔

انھوں کہا کہا بانی نے پھر ثابت کردیا ہےکہ وہ ملک اورعوام سے محبت کرتے ہیں اور تصادم نہیں چاہتے۔

گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ نے این او سی منسوخ کرتے ہوئے کہا تھا کہ مذہبی جماعتوں نے بھی احتجاج کی کال دے رکھی ہے، آج جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں