اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

‘اسمبلی سے استعفے پی ٹی آئی کے گلے کی ہڈی بن گئے’

اشتہار

حیرت انگیز

وزیربلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ اسمبلی سے استعفے پی ٹی آئی کےگلےکی ہڈی بن گئے ہیں۔

ایک بیان میں ناصر حسن شاہ نے کہا کہ استعفے کی بات پر پی ٹی آئی ٹوٹ گئی ہے یہ اسمبلی کی مراعات لے رہے ہیں اور استعفے کا ڈرامہ بھی کر رہے ہیں اگراسمبلیوں سےنکلنےمیں سنجیدہ ہیں توکےپی اسمبلی تحلیل کریں۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید پی ٹی آئی کا پی آر او بنا ہوا ہے شیخ رشید کہتا ہے استعفےکی تصدیق کیلئےاسپیکرکےپاس پیش نہیں ہوں گے شیخ رشید پی ٹی آئی کودیمک کی طرح لگ گیا ہے کھوکھلا کر کے چھوڑے گا۔

ناصرشاہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سےپی نکلےگی،ٹی پہلےنکل گئی،آئی بچےگی جونفسیاتی اسپتال جائے گی جو آئین، اداروں کا احترام نہیں کرتے وہ سیاستدان نہیں سیاسی تخریب کارہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں