پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

وزیردفاع خواجہ آصف کے بیان پر تحریک انصاف کا ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ عمران خان کا جینا مرنا سب پاکستان سے مشروط ہے، عمران خان کو نہیں 11 جماعتوں کے کرپٹ ٹولے کو اقتدار کی ہوس ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو نہیں 11 جماعتوں کے کرپٹ ٹولے کو اقتدار کی ہوس ہے، اقتدار کی ہوس کی باتیں کرنے والا بتائے الیکشن کی رات کسے فون کیا تھا؟، اقتدار کی بھیک مانگ کر ہوس کے سارے ریکارڈ آپ نے توڑے۔

عثمان ڈار نے کہا کہ اقتدار کی ہوس کیلئے ووٹ کو عزت دو کے بیانئے کا سودا ن لیگ نے کیا، خواجہ آصف بتائیں اقلیتی جماعت کونسی ڈیل کے تحت اقتدار تک پہنچی؟ اور کرپشن کیسز معاف کرانے کیلئے غیرملکی کمپنی کے ملازم نے کیا وعدے کئے؟۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ عمران خان کا جینا مرنا سب پاکستان سے مشروط ہے، آپ کا بھگوڑا لیڈر پاکستان آنے سے کیوں ڈرتا ہے؟ پورا پاکستان آپ کے ماضی، حال اور مستقبل سے واقف ہے، مستقبل میں آپ سیاست سے باہر ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں