بدھ, اکتوبر 9, 2024
اشتہار

وزیراعظم شہباز شریف کی گفتگو پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کی گفتگو پر پی ٹی آئی کا ردعمل آگیا، ترجمان نے کہا کہ عوام اپنے حقوق کے لیے میدان میں نکل چکے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے نے کہا کہ مینڈیٹ چوروں کو بیانات داغنے کے علاوہ کچھ نہیں سوجھتا، یہ صوبایت کی آگ بھڑکانے اور عوام پر مظالم ڈھانے میں مصروف ہیں، قوم کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ یہ ایوان میں ووٹ پر نقب زنی کے ذریعے ہی پہنچے ہیں۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ عوام جمہوریت، آزاد عدلیہ اور اپنے حقوق کیلئے میدان میں نکل چکے ہیں، عوام پاکستان کا مستقبل بچانے کا پختہ عزم کیے ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ وقت دوست نما دشمنوں کو پہچاننے کا ہے فسادی ہوش کے ناخن لیں 2014 کی سازش دوبارہ نہیں ہونے دیں گے۔

کابینہ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ حال ہی میں ملائیشیا کے وزیراعظم نے کامیاب دورہ پاکستان کیا، پاکستان کو کئی سالوں بعد ایس سی او کی میزبانی کا موقع مل رہا ہے جب کہ دوسری جانب دھرنے جاری ہیں۔ وفاق پر چڑھائی اور بے ہودہ گفتگو کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال 2014 کی کڑی ہے، اس وقت بھی چینی صدر پاکستان تشریف لا رہے تھے لیکن دھرنے کی وجہ سے ان کا دورہ ملتوی ہوا اور پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے زمانے میں ماسوائے جلاؤ گھیراؤ اور گالی گلوچ کے کچھ نہی کیا۔ آج نواز شریف کی لیڈر شپ میں پاکستان کی معیشت بہتر ہو رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں